کاروار:12؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) ممبئی کے لوک مانیا تلک (ٹرمینل) اسٹیشن یارڈ واشنگ پٹ لائن نمبر 7پر 13فروری سے 19مارچ تک 35 دنوں تک ریلوے لائن کی درستگی اور نگرانی کا کام ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں چندتبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع کونکن ریلوے نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
آخری اسٹیشن میں تبدیلی : ٹرین نمبر 16346تروننت پورم سنٹرل سے لوک مانیا تلک (ٹرمینل) تک چلنےو الی نیتراوتی ڈیلی ایکسپرس اور ٹرین نمبر 12620 منگلورو سینٹرل سے لوک مانیا تلک (ٹرمینل) تک چلنےوالی متسی گندھا ڈیلی ایکسپریس فروری 12سے مارچ 18تک صرف پنویل ریلوے اسٹیشن تک ہی چلیں گی۔ یعنی پنویل اسٹیشن ہی آخری اسٹیشن ہوگا۔
اسی طرح ٹرین نمبر 16345 لوک مانیا تلک (ٹرمینل) سے تروننت پورم سنٹرل تک چلنے والی نیتراوتی ڈیلی ایکسپریس اور ٹرین نمبر 12619 لوک مانیا تلک (ٹرمینل) سے منگلورو سینٹرل تک چلنےو الی متسی گندھا ڈیلی ایکسپریس ٹرین 13فروری سے مارچ 19تک اپنے مقررہ وقت پر متعینہ لوک مانیا ریلوے اسٹیشن کے بجائے پنویل ریلوے اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کرے گی۔